فیصل آباد میں صرف ایک ڈکیتی 17 لاکھ کی، موبائل چھیننے، موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی درجنوں وارداتیں

فیصل آباد(پی این آئی)فیصل آباد میں صرف ایک ڈکیتی 17 لاکھ کی، موبائل چھیننے، موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی درجنوں وارداتیں۔وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات موبائل فونز و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔ واقعات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے 7ج ب میں فیصل سے 10ہزار کی نقدی

لوٹ لی گئی،644گ ب میں شعبان، رضا آباد میں شاہد، پیپلزکالونی میں حسین، 7ج ب میں مزمل، سٹی سمندری سے مختار، امین پور بنگلہ میں امین، مچھلی فارم سے مزمل، سٹی سمندری میں محمد حسنین، مکوآنہ سے عمران، بلوچنی میں شفقت، نوید ٹاؤن میں عامر، ستیانہ سے ابرار، کھرڑیانوالہ میں سفیان، ملت ٹاؤن میں یاسر، فیکٹری ایریا میں عدنان اور سمن آباد میں جاوید کو مسلح گروپوں نے لوٹ لیا، پنجاب ہاؤسنگ کالونی میں عاطف، گارڈن کالونی میں سہیل، نشاط آباد میں طلحہ، ملت ٹاؤن میں ندیم عباس ، کینال روڈ سے تنویر، سمن آباد میں اورنگزیب ، ناصرٹاؤن میں رمضان، فاروق آباد سے خالد، کینال روڈ پر حسن، پیپلزکالونی میں عبید اور ناظم آباد میں گل فراز کی گاڑیاں نامعلوم چور لے گئے ۔147ر ب میں ناصر، 144ر ب سے عامر کے مویشی بھی چور لے اڑے ، ڈی ٹائپ میں عاصم جدون، چناب گارڈن میں ذیشان، کوئلے والی گراؤنڈ میں بلال بھی لٹ گئے ، 272ر ب میں عثمان کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوؤں نے 17لاکھ 35 ہزار کی نقدی وغیرہ لوٹ لی، 62ج ب میں شہباز احمد سے 24 ہزار کی نقدی وموٹرسائیکل چھین لی گئی، ریکس سٹی میں سلیم عباس، جلوی مارکیٹ میں حق نواز، پیپلزکالونی میں منسوب عزیز، نور پور میں عمران، 129ر ب میں شہباز حسین، 51 ج ب میں عظیم، 47ج ب میں جہانگیر اور نشاط آباد میں نثار احمد کو بھی لوٹ لیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں