شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، سرکاری افسر سمیت 3 جاں بحق

پشاور(پی این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، سرکاری افسر سمیت 3 جاں بحق۔خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پیش آیا

جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار راہگیروں کو نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زبیداللہ، فرمان اللہ اور ملک نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق زبید اللہ خان سی ایس ایس آفیسر ہیں اوراسلام آباد میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ زبید اللہ اسلام آباد سے عید منانے گاؤں آئے تھے جہاں رشتہ داروں کے گھر سے پیدل واپسی پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close