آخری روزے پر جواری باز نہ آئے، جواء لگ گیا، 11 پکڑے گئے

پشاور(پی این آئی):آخری روزے پر جواری باز نہ آئے، جواء لگ گیا، 11 پکڑے گئے،کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ماہ صیام میں قمار بازی میں مصروف 11 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان شہر کے پوش علاقے گلبہار میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے

دوران تمام ملزمان کو دھر لیا جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم 80 ہزار روپے نقد اور آلات قماربازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کو اطلاع ملی تھی کہ چند افراد تھانہ گلبہار کی حدود محلہ شاد مان اسٹریٹ میں قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ڈی ایس پی سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمداللہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد عزت خان، احسان علی، ندیم شہزاد، مزمل شاہ، واصف، طاہر ملنگ جان، دانیال، آیاز، ظفر اور ایزدان علی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان ایک رہائشی مکان میں قماربازی میں مصروف تھے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 80 ہزار روپے اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم اشتہاری بھی تھا جو تھانہ خزانہ پولیس کو چوری کیس میں بھی مطلوب تھا جس کو مزید کارروائی کی خاطر خزانہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار تمام قماربازوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close