راولپنڈی اسلام آباد سے نو عمر بھائی بہن سمیت 6 افراد اغواء کر لیے گئے

راولپنڈی (پی این آئی):راولپنڈی اسلام آباد سے نو عمر بھائی بہن سمیت 6 افراد اغواء کر لیے گئے،راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے نوعمربہن بھائی سمیت 6 افرادکواغواکرلیاگیا۔تھانہ صادق آبادکو زاہد محمود نے بتایا کہ اس کی 17سالہ بیٹی (ع) کی سہیلی (ث) بی بی جو ہمارے گھر آئی اورمیری بیٹی کواپنے ہمراہ لے

گئی ۔ ان دونوں کوکسی نے اغواکرلیا۔تھانہ نصیرآبادکو روزینہ بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (الف) عمر14سال اوربیٹے غلام مرتضٰےعمر7سال کو زیبران،کوثرپروین عمران اور ایک نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیا۔تھانہ کورال کومحمدامتیازنے بتایاکہ الیاس،شمائلہ اورطاہرہ نے مدعی کوزبردستی گاڑی میں حبس بے جامیں رکھااوراغواءکرنے کے لئے گاڑی بھگاکرلے گئے،اشٹام لکھ کردینے کاکہتے رہے انکارکرنے پرجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔تھانہ مورگاہ کو مسرت نازنے بتایا کہ میرے28 سالہ بھائی ظاہرخان جسکاذہنی توازن ٹھیک نہ ہے جوگھر سے نکلاجوواپس نہ آیا مجھے شبہ ہےکہ میرے بھائی کو کسی نے اغواء کرلیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close