عمرکوٹ پولیس کی کارروائی، 18 ہرن اسمگلنگ سے بچا لیے، ہرن جنگل میں واپس، عدالت نے اسمگلر ضمانت پر چھوڑ دیئے

عمرکوٹ(پی این آئی)عمرکوٹ پولیس کی کارروائی، 18 ہرن اسمگلنگ سے بچا لیے، ہرن جنگل میں واپس، عدالت نے اسمگلر ضمانت پر چھوڑ دیئے۔عمرکوٹ پولیس نے گزشتہ روز ایک گاڑی سے تلاشی کے دوران 18ہرن برآمد کرکے گرفتار کیے جانے والے تین ملزمان اویس پٹھان،ذیشان شیخ اورکاشف کو محکمہ وائلڈ

لائف کے حوالے کردیا تھا جس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جس نے تینوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے نایاب نسل کے قیمتی اور خوبصورت اٹھارہ ہرنوں کو صحرائے تھر کے ریگستانی جنگلات میں آزاد کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے اس حکم بعد محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزرویٹر میرپورخاص ڈویژن میر اعجاز تالپور ،محکمہ پولیس کے ایس ایچ او سٹی خلیل کمبار اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے صحافیوں کی موجودگی میں ہرنوں کو صحرائے تھر کے ریگستانی جنگلات میں آزاد کردیا۔ اس موقع پر محکمہ وائلڈ لائف کے میر اعجاز تالپور اور ایس ایچ او عمرکوٹ سٹی خلیل کمبار کا کہنا تھا کہ ہرن مور اور دیگر جانور تھرکاحسن ہے حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی تھر کے ان خوبصورت جانوروں کی بقاء اور تحفظ کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں