فاروق آباد میں جائیداد کا تنازعہ، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

فاروق آباد (پی این آئی)فاروق آباد میں جائیداد کا تنازعہ، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ کجر گاؤں کے رہائشی ظفر اقبال اور اظہر اقبال کے درمیان عرصہ درازسے جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا ، اسی رنجش میں ملزم اظہر اقبال نے اپنے بڑے بھائی 50سالہ

ظفر اقبال پر پسٹل سے فائرنگ کردی ، سینے اور ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، صدر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ بھیج دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close