راولپنڈی، اسلام آباد میں تین درجن وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات، 4 کاریں، 14 موٹر سائیکل چوری ہو گئے

راولپنڈی(پی این آئی)، اسلام آباد میں تین درجن وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات، 4 کاریں، 14 موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علا قو ں میں تین درجن وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ چار کاریں اور 14موٹر سائیکل اڑا لیے گئے۔ پولیس نے لاکھوں

روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کے بھی متعدد مقدمات درج کر لیے ۔ تھا نہ نصیر آباد نے 6 لاکھ روپے چھیننے، تھا نہ ائرپورٹ نے موٹرسائیکل چھیننے، تھا نہ واہ کینٹ نےنقدی چھیننے، تھا نہ واہ صدر نے موٹر سائیکل ،موبائل اور 2ہزار روپے چھیننے،تھا نہ کہوٹہ نے 86 ہزار روپے لوٹنے، تھا نہ کہوٹہ نے 1 لاکھ 90 ہزار روپے چھیننے، تھا نہ سٹی نے 80 ہزار روپے لوٹنے،تھا نہ نیو ٹائون نے موبائل فون چھیننے، تھا نہ واہ کینٹ نے 5 لاکھ کا حامل پرس چھیننے ،تھا نہ نیو ٹائون نے کارچوری،تھا نہ صادق آبادنے کارچوری،تھا نہ سول لائن نے کارچوری ،تھا نہ ویسڑیج نے کار چوری،تھا نہ بنی نے دو موٹرسائیکل چوری ،تھا نہ نیو ٹا ئون نے 3 موٹر سائیکل چوری، تھا نہ گنجمنڈی نےموٹر سائیکل چوری ،تھا نہ نون نےمو ٹرسائیکل چوری،تھا نہ صدر واہ نے موٹر سائیکل چوری،تھا نہ گو جر خان نے موٹرسائیکل چوری ،تھا نہ ٹیکسلا نےموٹر سائیکل چوری،تھا نہ سول لائن نے موٹر سائیکل چوری ،تھا نہ ائر پورٹ نے2 موٹر سائیکل چوری،تھا نہ نیو ٹائون نے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل کا حامل پرس چوری ، دفتر سے لیپ ٹاپ ،15 ہزار اور 30 بور پستول چوری، تھا نہ گو جر خان نے ٹرانسفارمر چوری ، تھا نہ کہو ٹہ نے مکان فروخت کرنے کے سلسلے میں 20 لاکھ روپے خیانت مجرمانہ ، سول لائن پولیس نے خیا نت مجر مانہ، تھا نہ جاتلی نے ساڑھے 5 لاکھ روپے مالیت کی دو بھینسیں اور ایک گا ئے چوری، تھا نہ سٹی نے جیب کاٹ کر 32 ہزار روپے اور موبائل فون چوری ، لڑکی کا پرس چوری ،تھا نہ پیر ودھا ئی نے جیب کٹنے پر مقدمات درج کر لیے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close