سندھ میں تہرے قتل کا مقدمہ منتقل کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نےقلم بندکر لیا

کراچی(پی این آئی)سپریم کورٹ نے سندھ میں تہرے قتل کا مقدمہ منتقل کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور درخواست گزار ام رباب چانڈیو کے وکیل نے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دیے۔ دلائل کے دوران پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کی حمایت کی۔جسٹس

یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ ذاتی دشمنی اور سیاسی دہشت گردی کا فرق کیسے ہوگا؟درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کا آگاہ کیا کہ نظام کے خلاف اگر کسی کو اکسا کر سازش کی جائیگی تو وہ سیاسی دہشت گردی کے زمرے میں آئے گی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close