لاہور میں 3 خاندان لٹ گئے، سبزہ زار کے علاقے میں 30 لاکھ کی ڈکیتی

لاہور (پی این آئی)لاہور میں 3 خاندان لٹ گئے، سبزہ زار کے علاقے میں 30 لاکھ کی ڈکیتی۔سبزہ زار میں ڈاکو نجی کمپنی کے کیشیر سے 30لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو ابراہیم کے گھر میں گھس کر 5لاکھ 30ہزار روپے ،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے ۔ہربنس پورہ

کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فرقان اور فیملی سے 4لاکھ 45ہزار کی نقدی و زیوارات ، گلشن راوی کے علاقے سے جمال اور فیملی سے 2لاکھ50کی نقدی و زیوارات ، نیو انارکلی سے موٹر سائیکل سوار ڈاکونعمان سے 50ہزار ،ستوکتلہ سے ہی پرویز سے 35ہزار نقدی موبائل فون اور ٹبی سٹی سے گن پوائنٹ پر راحیل سے65ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور گلشن اقبال اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ کاہنہ ،اسلام پورہ اور مزنگ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close