لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، تاجر سے 7 لاکھ روپے چھین لیے

۔فیروزوالہ(پی این آئی)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، تاجر سے 7 لاکھ روپے چھین لیے شاہدرہ کے علاقہ جیاموسیٰ میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر تاجر افضال احمد سے 7لاکھ دس ہزار روپے لوٹ لئے ، بتایاگیاہے جیاموسیٰ کا رہائشی تاجرمحمدافضال احمد طوردکان سے رقم لیکر

بینک جمع کرانے جارہاتھا جیاموسیٰ مین بازار میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے اسلحہ تان کر اس سے 7لاکھ دس ہزارروپے چھین لئے اور فرار ہوگئے۔ شاہدرہ میں ڈاکووں نے بینک سے رقم لیکر آنے والے شہری کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو ایک لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے ، ڈاکووں نے لاہور روڑ پر شہری بوٹا کو لوٹ لیا ، مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close