خاتون سمیت 4 منشیات سمگلر گرفتار، پشاور میں لاکھوں کی منشیات برآمد

پشاور(پی این آئی)خاتون سمیت 4 منشیات سمگلرگرفتار، پشاور میں لاکھوں کی منشیات برآمد۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران پنجاب سے تعلق رکھنے والی خاتون سمگلر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی روک تھام کی

خاطر جاری کریک ڈائون کے اے ایس پی چمکنی خانزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان نے موٹر وے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر7813 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 33 کلو گرام سے زائد چرس اور 11 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کرکے خاتون منشیات سمگلر مسماۃ (ش) زوجہ اسماعیل سکنہ سرگودھا اور آصف ولد زمرد خان سکنہ ٹیکسلا کو گرفتار کر لیاادھر ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے شہر کے نواحی علاقے باڑہ خوڑ میں سرگرم مشہور منشیات فروش ایاز عرف ماماگے ولد رئیس سکنہ موسیٰ زئی کو نہایت حکمت عملی کیساتھ گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس، ایک کلو گرام ہیروئن، موٹر سائیکل اور ایک عدد پستول بھی برآمد کی ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ ارمڑ سردار علیشاہ نے ملزم امجد علی ولد نور محمد سکنہ ارمڑ میانہ کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتارہونے والے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close