راولپنڈی(پی این آئی)24 گھنٹے میں راولپنڈی اسلام آباد میں 16 ڈاکے، 15 چوریاں، شہری 5 گاڑیوں، 9 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم کر دیئے گئے۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی، 8موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی چار گاڑیاں اور
ایک موٹر سائیکل اڑا لیاگیا۔تھانہ سٹی نے پرس میں سےطلائی زیور 2مالا سیٹ،2 کانٹے ، 3 چوڑیاں اورانگوٹھی چوری، تھانہ گنج منڈی نے 4 لاکھ روپے اور چیک چھیننے، ،تھانہ رتہ امرال نے 33 ہزار روپے اور موبائل چھیننے، تھانہ پیرودھائی نے 20ہزار روپے اور موبائل چھیننے، اسلحہ کی نوک پر 50ہزار روپے اور 3 موبائل چھیننے، تھانہ وارث خان نے 4موبائل ، 45 ہزار روپے لوٹنے، تھانہ نیوٹاؤن نے 2 موبائل اور 20 ہزار روپےچوری ، نقدی اور موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چھیننے، اسلحہ کی نوک پر 700 روپے اور موبائل فون چھیننے، تھانہ صادق آبادنے 45سو روپے ، سونا 2 تولے ، پرائز بانڈ ، 2ایل ای ڈی ، بیٹری یوپی ایس اور گھریلو سامان چوری، گھر سے2 موبائل ، 77ہزار روپے، ایک جوڑی کانٹے ایک جوڑی بالیاں 4چوڑیاں 7انگوٹھیاں زیور ، قیمتی سوٹ اڑانے، تھانہ ویسٹریج نے پانچ واقعات میں 5موبائل و نقدی چھیننے،تھانہ نصیرآبادنے25 ہزارروپے اڑانے، تھانہ آراے بازارنے لفٹ دیکر ایک واقعہ میں 41ہزار 500 روپے چوری ، دوسرے واقعہ میں 20ہزارروپے اورموبائل چوری، تھانہ ریس کورس نےاسلحہ کی نوک پر موبائل چھیننے، ،موبائل چوری، تھانہ ائرپورٹ نے گھر سے 5لاکھ روپے،طلائی زیورات،8موبائل، پرائزبانڈمالیتی2لاکھ 90ہزارروپے چوری ، تھانہ واہ کینٹ نے اڑھائی لاکھ روپے چوری ،تھانہ صدرواہ نے 40طوطے مالیتی40ہزارروپے چوری ، تھانہ گوجرخان نے ایل سی ڈی ، یوپی ایس اور ڈش ڈی کوڈر چوری ،تھانہ مندرہ نے 10 بھینسیں مالیتی 25 لاکھ روپے چوری ، تھانہ مندرہ نے طلائی زیورات وزنی 15تولے مالیتی 12لاکھ روپے چوری، تھانہ صدربیرونی نے 25ہزارروپے اور سپیر پارٹس کا سامان چوری، تھانہ صدربیرونی نےاسلحہ کی نوک پر 7ہزارروپے ، 6 طلائی چوڑیاں مالیتی 9لاکھ روپے ، جواہرات مالیتی 60ہزار روپے ، شناختی کارڈز اور اے ٹی ایم کارڈز چھین کرفرارہونے، تھانہ کہوٹہ نےتین موبائل اور 12ہزار روپے چھیننے پر مقدمات درج کرلیے۔ دریں اثناء تھا نہ رمنا نے ڈبل کیبن گاڑی چوری ،تھا نہ کوہسار نے کارچوری،تھا نہ شمس کالونی نےکار چوری ،تھا نہ کھنہ نے کارچوری ،تھا نہ کراچی کمپنی نےمو ٹر سائیکل چوری جبکہ پانچ تھانوں نے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں