بینک اکاونٹ فراڈ، ایف آئی اے نے تین فراڈیئے دھر لیے

لاہور(پی این آئی)بینک اکاونٹ فراڈ، ایف آئی اے نے تین فراڈیئے دھر لیے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کر کے جعل سازی سے لوگوں کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ذرائع کے مطابق ملزمان خود کو اسٹیٹ بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے لوگوں کو فون کرتے اور معلومات حاصل کر

کے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کر لیتے تھے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق متاثرہ شخص کی درخواست پر کارروائی کی گئی، ملزم نے متاثرہ شخص کو فون کر کے اکاؤنٹ کی معلومات لیں اور رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرلی۔اس کے بعد ملزم رقم نکلوانے بینک گیا تو وہاں پہلے سے موجود ایف آئی اے اہلکاروں نے اس کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق ملزم کے انکشاف پر اس کے چچا اور دوست کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ تینوں ملزمان مل کر لوگوں کو فون کر تے اور جعل سازی سے رقم ہتھیاتے تھے۔حکام کی جانب سے ملزمان کے موبائل فون ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close