جگنو چوک رحیم یار خان پر کار پکڑی گئی، جعلی نوٹوں کی گڈیاں برآمد، ملزم گرفتار

رحیم یار خان(پی این آئی)جگنو چوک رحیم یار خان پر کار پکڑی گئی، جعلی نوٹوں کی گڈیاں برآمد، ملزم گرفتار۔پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس نے جگنو چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک کار سے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔رحیم یار

خان کے تھانہ بی ڈویژن کی پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر جگنو چوک کے قریب کار پر چھاپہ مارا گیا اور 4 لاکھ روپے سے زائد ایک ہزار اور 5 ہزار روپے والے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے۔کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار اور ایک گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کا تعلق صادق آباد سے ہے، مفرور ملزم کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close