بیٹے سے 3 کلو اور ماں سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی، ماں اور بیٹے کو 6 سال قید اور جرمانے کی سزا

راولپنڈی (پی این آئی)بیٹے سے 3 کلو اور ماں سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی، ماں اور بیٹے کو 6 سال قید اور جرمانے کی سزا۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے پر گرفتار ماں بیٹے کو چھ سال سے زائد قید اور جرمانہ کی سزا سنادی۔ اے این ایف

راولپنڈی نے پچیس مارچ 2018کو عمرے کیلئے جانے والے آفتاب احمد کو ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے تین کلو اور اس کی والدہ سلمٰی فیاض کے قبضے سے دو کلو آئس برآمد کی تھی، گزشتہ روز عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر اور برآمدگی کے گواہ سمیت ماں بیٹے کا جیل سے آن لائن بیان قلمبند کرتے ہوئے وکلاء کی بحث مکمل ہونے پر آفتاب کو 45ماہ اور اس کی والدہ کو 28ماہ قید اور تیس تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدالت نے 22مئی 2015کو اٹک سے 1100 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم سجاد حیدر کو استغاثہ کی طرف سے پیش کردہ کیمیکل ایگزامنر کی رپورٹ قانون کے برعکس ہونے پر بری کر دیا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں