راولپنڈی، اسلام آباد (پی این آئی))راولپنڈی اسلام آباد کی پولیس سو رہی ہے، 2 گاڑیاں، 5 موٹر سائیکل چوری، 5 شہریوں سے موبائل فون چھین لیے گئے۔راولپنڈی کے مخٹلف علاقوں میں چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،چارموٹرسائیکلوں،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی
ایک موٹر سائیکل اڑا لیا گیا۔تھانہ سٹی کے علاقہ بوہڑ بازار میں شہری کاموبائل نکال لیا گیا۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ سے موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور 2ہزارروپے،نیوٹاؤن کے علاقہ سے دو موبائل فون اور22ہزارچھین اور دو چوری کر لئے گئے ۔ موٹرسائیکل سوار خاتون کاپرس بھی چھین کر فرا رہوگئے جس میں موبائل اور 30ہزار روپے تھے ۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ سے موٹرسائیکل سوار دو افراد سے2لاکھ 55ہزارروپے چھین کر فرا رہوگئے ۔ تھانہ نصیرآباد اور صدر واہ کے علاقہ سےموٹرسائیکل سوار وں نے دو موبائل چھین لئے۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ سےچور دکان کی عقبی دیوار توڑکر 2 ایل ای ڈی اورایک لیپ ٹاپ اورتھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے فہد کا موبال چوری ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔تھا نہ سہالہ کے علا قے احا طہ تھا نہ میں محمد حمزہ کا چوری شدہ مو ٹر سائیکل آ ر آئی ایل 6795 محمد عمیر سے بر آمد ہوا۔تھا نہ رمنا کے علا قے جی الیون میں 35 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی،تھا نہ سبزی منڈی پولیس کے علاقہ سے30لاکھ فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ لاکھوں کے چیک ڈس آنر ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں