شمالی وزیرستان(پی این آئی)شمالی وزیرستان ویڈیو اسکینڈل، ملزم عمر ایاز نے لڑکیوں کی ویڈیو بنانے کا جج کے سامنے اعتراف کر لیا۔شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں غیرت کے نام پر 2 لڑکیوں کے قتل کے معاملے میں مرکزی ملزم عمر ایاز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم
عمر ایاز نے لڑکیوں کی ویڈیو بنانے کا اعتراف جج کے سامنے کر لیا۔ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے دوست فدا کے موبائل فون سے ان لڑکیوں کی ویڈیو بنائی تھی۔ لڑکیوں کو ان کے کزن نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے 14 مئی کو قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کے قتل کا ملزم ان کا چچا زاد بھائی ہے، جس نے لڑکیوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل عمر ایاز نامی شخص نے دونوں بہنوں کی ویڈیو بنائی تھی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔پولیس کے مطابق گڑیوم میں غیرت کے نام پرقتل کی گئیں لڑکیاں کزن تھیں جن کی عمریں 16 اور 18 سال تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں