اسلام آباد میں حجام، بیوٹی سیلونز، پارلرز، تمام شاپنگ مالز، بزنس پوائنٹس، فٹنس سینٹر کھولنے کی اجازت، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں حجام، بیوٹی سیلونز، پارلرز، تمام شاپنگ مالز، بزنس پوائنٹس، فٹنس سینٹر کھولنے کی اجازت، نوٹیفکیشن جاری،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حجام، بیوٹی سیلونز اور پارلرز کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز کے تحت تمام شاپنگ مالز، بزنس پوائنٹس

اور فٹنس سینٹر کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلون صابن یا سینیٹائزرز کے ساتھ ہاتھ دھونے کی سہولت مہیا کریں گے۔دکانوں کا اسٹاف اور گاہک ماسک پہنیں گے، ایک وقت میں ایک گاہک کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی گاہک کو انتظار گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی، فرنیچر اور دروازوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹ کیا جائےگا۔ایس او پیز کے مطابق مناسب فاصلے، ماسک اور ہینڈ سیناٹائزر کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ایس او پیز کے تحت دکانیں، بزنس پوائنٹس کو ہفتے میں سات دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close