راولپنڈی اسلام آباد میں شہری 4 گاڑیوں، 13 موٹرسائیکلوں،زیورات سے محروم، پولیس کارروائیوں میں مصروف

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی اسلام آباد میں شہری 4 گاڑیوں، 13 موٹرسائیکلوں،زیورات سے محروم، پولیس کارروائیوں میں مصروف۔راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں 13 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔

تھانہ سٹی کو سجاد حسین نے بتایا کہ جلوس میں شامل تھاکہ ٹرنک بازار میں میری جیب سےکسی نامعلوم چورنے میراموبائل چوری کر لیا۔ تھانہ گنج منڈی کو محمد اعجاز نے بتایاکہ سول ہسپتال راولپنڈی میں کینٹین میں سرکاری لنگر کی روٹی کھانے گیا جہاں عرفان علی میرا موبائل فون لے کر غائب ہو گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو سید عمران علی نے بتایا کہ سحری کے بعد کوئی نامعلوم چور گھر سے 3 موبائل فون چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو جواد اللہ ستی نے بتایا کہ میرے گھر کے اندر سے نامعلوم چورسحری کے بعد 40 ہزار روپے اور 2موبائل ، 2لیڈیز ہینڈ بیگ اور 3سمز چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ کینٹ کو ذیشان علی نے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کو صابرعلی نے بتایاکہ2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ آراے بازارکو واصف حسین نے بتایا کہ میں اپنی گاڑی پر جارہاتھاکہ کارپر2 نامعلوم ملزما ن آئے جو مجھ سے ایک لاکھ 35ہزارروپے اورموبائل چھین کر فرارہو گئے۔ تھانہ آراے بازارکو عالمگیرخان نے بتایاکہ میں اپنی رہائش کی طرف جارہاتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ مری کورفاقت نے بتایا کہ میری کار ٹیکسی مہران نمبرایل آرڈبلیو-6094 میں ایک مرد و عورت مری جانے کے لیے بیٹھے ، لارنس کالج سے پنڈی پوائنٹ کی طرف پہنچے تو آگے سے دو نامعلوم اشخاص مزید آگئے جواسلحہ کی نوک پر میری گاڑی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ سبزی منڈی کولیاقت علی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے سیکٹر آئی ٹین ٹو سے میری کارنمبراے پی جے -143 چوری کر لی ۔تھانہ رمنا پولیس کو(ر) نےبتایا کہ میرے شوہر تاشفین نے دیگر ملزموں کے ہمراہ میرے گھر سے32تولے طلائی زیورات، ہیرے کی انگوٹھی ،پلاٹ کی فائل، فون ودیگر سامان مالیتی 62لاکھ روپےچوری کرلیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close