کراچی ( پی این آئی) کھوکھراپار پولیس نے بھتہ خوری اور شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار پولیس نے موٹر سائیکل مکینک جمیل محمد صدیقی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر رضوان اور انفارمر بہادر کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے
مطابق کھوکھراپار 4 نمبر کے رہائشی کا کہنا ہے کہ میں موٹر ساہیکل میکنینک کا کام کرتا ہوں 12مئی کو میں اپنی دکان میں موجود تھا کہ ایک پولیس موبائل میں پولیس والے آئے اور مجھے اپنے ساتھ بٹھا کر لے گئے، ان میں سے ایک شخص بہادر کو پہلے سے میں جانتا تھا اور ایک سب انسپکٹر رضوان پولیس کی وردی میں تھا،انکے علاوہ ایک سادہ لباس اور دو پولیس کی وردی میں تھے، جوکہ کافی دیر ادہر ادھر مجھے گھمانے کے بعد میرے چہرے پر کپڑا باندھ کر کسی تھانہ کے لاک آپ یا سیل میں لے گئے، اور وہاں مجھے تشدد کانشانہ بناتے رہے،دودن مجھے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد میرے گھر والوں سے پانچ ہزار بھتہ لیکر چھوڑا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غواءبراے تاوان و بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان سب انسپکٹر رضوان جو کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل میں تعینات ہے اور اسکے انفارمر بہادر کو گرفتار کرلیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں