لاہور(پی این آئی)بہاولپور میں داعش کے 4 دہشت گرد سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مارے گئے، اقیلتی عبادتگاہ کو نشانہ بنانے والے تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے بہاولپور میں آپریشن کے دوران داعش کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی
جس میں چار دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے جن میں امان اللہ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔دہشت گردوں کا ہدف بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ تھی اور ان کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے تین ساتھی اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں