کراچی، اورنگی ٹاون میں معدے کے مریض شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خود کشی کر لی

کراچی(پی این آئی)کراچی، اورنگی ٹاون میں معدے کے مریض شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خود کشی کر لی۔کراچی کے ضلع غربی کے علاقے سائٹ ایریا تھانے کی حدود میٹروول نمبر4 میں فاروق اعظم مسجد کے قریب گھر میں گولیاں لگنے سے خاتون اور مرد کی ہلاکت ہوئی ہے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مرد

نے اپنی اہلیہ کو فائرنگ سے ہلاک کرکے خودکشی کی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ فداحسین جانوری کے مطابق خودکشی کرنے والا شخص شمس الرحمان کپڑے کا کاروبار کرتا تھا جسے معدے کی بیماری بھی لاحق تھی، گھریلو حالات کی بناء پر وہ ذہنی مریض بتایا جاتا ہے جس نے پہلے اپنی اہلیہ کو دو گولیاں مار کر ہلاک کیا جس کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ جائے وقوع سے پستول برآمد ہوا ہے جبکہ تین خالی خول بھی پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق متوفی کے بیٹے کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں عباسی شہید اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close