مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے 150 کلو گرام پان اور تمباکو کے کارٹن ضبط کر لیے

مکہ مکرمہ(پی این آئی)مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے 150 کلو گرام پان اور تمباکو کے کارٹن ضبط کر لیے۔مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے شہر کے معروف محلے اجیاد میں 150 کلو گرام پان اور تمباکو کے کارٹن ضبط کرلیے ہیں۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق میونسپلٹی کے ماتحت اجیاد بلدیہ کے

اہلکاروں نے سیکورٹی فورس کے دستوں کے تعاون سے سامان بردار ایک گاڑی روکی جس پر پان اور تمباکو کے علاوہ خشک مچھلی بھاری مقدار میں لدی ہوئی تھی۔اجیاد بلدیہ کے چیئرمین مصطفی عید نے بتایا کہ وزارت بلدیات و دیہی امور کی ہدایت پر شہر کے تمام علاقوں میں تجارتی مراکز اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے اداروں، گوداموں اور دکانوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں تاکہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کھانے پینے کی ایسی اشیا سے بچایا جائے جو انسانی استعمال کے قابل نہ ہوں۔ مصطفی عید نے بتایا کہ پرانے طرز کے بازارمیں سامان بردار گاڑی پر چھاپہ مارا گیا، تلاشی لینے پر 150 کلو گرام پان، تمباکو اور 80 کلو گرام خشک مچھلی برآمد ہوئی جسے ضبط کرکے تلف کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close