کورونا کے مریض کا پرس چرانے والی نرس گرفتار کر لی گئی، واقعہ کہاں پیش آیا ؟

نیویارک (پی این آئی)کورونا کے مریض کا پرس چرانے والی نرس گرفتار کر لی گئی، واقعہ کہاں پیش آیا ؟امریکی پولیس نے ایک خاتون نرس کو گرفتار کیا ہے جس نے بسترِ مرگ پر پڑے کورونا وائرس کے مریض کا کریڈٹ چرایا تھا۔نیویارک کی 43 سالہ نرس ڈینیئل کونٹی نے سٹاٹن یونیورسٹی کے ہسپتال میں زیرِ علاج

70 سالہ اینتھونی کیٹا پینو کا کریڈٹ کارڈ چرایا اور اس کی موت سے تین روز قبل تک 60 ڈالر کا سودا سلف اور گاڑی کا ایندھن کریڈٹ کارڈ سے خریدا تھا۔مریض کی 37 سالہ بیٹی نے بیماری کے دوران اپنے والد کے کارڈ کے اخراجات کو دیکھا تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس تحقیقات کرتی ہوئی نرس تک پہنچی۔مریض کی بیٹی تارہ کیٹاپینو نے واقعہ پر صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اپنی زندگی کی جنگ لڑرہا ہو اور اس کے ساتھ کسی مسیحا کا اتنا بڑا دھوکہ قابلِ مذمت ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے نرس کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کیا ۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں