راولپنڈی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو سرگرم، عید شاپنگ کرنے والی خواتین خبردار ہو جائیں

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو سرگرم، عید شاپنگ کرنے والی خواتین خبردار ہو جائیں، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں ،8موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو سلیمان

احسن نے بتایا کہ بینک سے رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ چشتی آباد میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر مجھ سے ایک لاکھ 5ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد اکرام اللہ نے بتایا کہ میرا بیٹا کمرشل مارکیٹ میں موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر بیٹے سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو مدثر حسین نے بتایا کہ صدیقی چوک کھڑا تھاکہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو ڈاکٹر بشریٰ صدیق نے بتایا کہ مسلم ٹاؤن میں گاڑی پارکنگ میں کھڑی کر کے پارکنگ سے باہر نکلی تو ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا پرس چھین کر فرار ہوگیا جس میں 6ہزارروپے ، موبائل اور گاڑی کی چابیاں تھیں ۔تھانہ ویسٹریج کو محمد عرفان فاروق نے بتایا کہ میں اور میرابھائی الہ آبادمیں دکان میں موجودتھے کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے جو اسلحہ کی نوک پر 10ہزارروپے اورموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کو یوسف نے بتایاکہ 2نامعلوم اشخاص اس سے10ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کومحمدظفر نے بتایاکہ نامعلوم چورنے میرے رکشہ میں سے بیٹری چوری کرلی۔تھانہ ویسٹریج کو علی بٹ نے بتایاکہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پر میرا موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکونواب خان نے بتایا کہ غوثیہ اڈے کے قریب میں اپنے بیٹے کوکال کررہاتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو غلام نے بتایا 2نامعلوم موٹرسائیکل سوارمسلح اشخاص مجھ سے میرا موبائل اور ایک لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کواکرم نے بتایاکہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوارمسلح اشخاص طلائی زیورات اورنقدی چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو شاھد نے بتایاکہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکو بلال حسین شاہ نے بتایا کہ میں میری بیوی عظمی ودیگر گھر والے گھر میں موجودتھے کہ اچانک4نامعلوم مسلح ملزمان گھرمیں داخل ہوئے جنہوں نے مجھے قابوکرلیااور میری گردن پر خنجررکھ لیامیں نے انہیںپکڑنے کی کوشش کی جس سے میں زخمی ہوگیا ملزمان نے مجھ سے اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات،2موبائل لے لئے اور جاتے ہوئے مجھے فائر کرکے شدیدزخمی کردیا۔تھانہ ٹیکسلاکو لاریب ارشدنے بتایا کہ میں الکریم ڈسٹری بیوٹرمیں سیلزمین ہوں اور گاڑی میں سے نامعلوم چور میڈیسن کے دوکارٹن مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close