لاہور میں جیل کے محکمے کا حاضر سروس ملازم موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ نکلا

لاہور(پی این آئی)لاہور میں جیل کے محکمے کا حاضر سروس ملازم موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ نکلا،لاہور میں محکمہ جیل کا حاضر سروس ملازم موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ نکلا۔ وارداتوں میں ملوث گینگ کو سٹی ڈویژن اینٹی کار لفٹنگ اسٹاف نے گرفتار کیا تھا۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی

عاصم افتخار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پکڑے گئے موٹرسائیکل چورگینگ میں سرغنہ فاضل عرف مٹھو، سعد نیازی، عمیر یعقوب اور امیر حمزہ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 18 موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی عاصم افتخار نے بتایا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں ان کے مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں