چونیاں میں 3 سالہ بچی پر تشدد اور زیادتی، 22 سالہ ملزم گرفتار کر لیا گیا

چونیاں(پی این آئی)چونیاں میں 3 سالہ بچی پر تشدد اور زیادتی، 22 سالہ ملزم گرفتار کر لیا گیا،چونیاں کے نواحی علاقے میں نوجوان کا 3 سالہ بچی پر تشدد اور زیادتی، تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق نواحی علاقہ چک 37 میں 3 سالہ ایمان فاطمہ پر 22 سالہ ملزم عابد نے

تشدد کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچی کو قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر چلڈرن اسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے بچی کے چچا کی تحریری درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔واضح رہے کہ 2018 کے آغاز میں پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں