کراچی میں چوتھی منزل سے نیچے پھینکی گئی لاوارث نوزائیدہ زخمی بچی نے دم توڑ دیا، لاش ایدھی سرد خانے میں

کراچی(پی این آئی)کراچی میں چوتھی منزل سے نیچے پھینکی گئی لاوارث نوزائیدہ زخمی بچی نے دم توڑ دیا، لاش ایدھی سرد خانے میں،مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاو ن مجاہد کا لونی میں بدھ کوپہلی منزل سے نیچے پھینکی گئی زخمی نوزائیدہ بچی جاں بحق ہوگئی ،جبکہ پولیس کیس دبانے کی کوشش کررہی ہے، علاقہ

مکینوںکے مطابق مجاہد کالونی بدھ بازار والی گلی میں واقع بلڈنگ میں 2دن تک مسلسل لڑائی ہوتی رہی ،بعد ازاںبدھ کو نوزائیدہ بچی کو نیچے پھینک دیا گیا جس کے نتیجے میں بچی کے سر وغیرہ پر چوٹ کے نشانات تھے، وہ بدھ او جمعرات کی شب انتقال کرگئی، علاقہ مکینوںنے پولیس کو فون کرکے اطلاع دی اور تفصیل بتائی ، نیچے پھینکنے کی وجہ سے نوزائیدہ بچی کا بازو ٹوٹ گیا مگر پولیس اسے اسپتال لے کر نہیں گئی اور تقریبا 8 گھنٹے بعد بچی جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے عینی شاہدوںسے تفصیلات پوچھیں مگر اس پورے مرحلے میںپولیس عینی شاہدوںکو ڈانٹتی رہی، نوزائیدہ بچی کی لاش اس وقت ایدھی کے سرد خانے میںرکھی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close