لاہور (پی این آئی) لاہور کاخوفناک واقعہ کورونا پازیٹو حسیب بٹ کو وائرس نے نہیں، بیماری کے خوف اور دوستوں، رشتہ داروں کے رویے نے مارڈالا۔کورونا وائرس نے دنیا بھر میں موت کے ساتھ ساتھ خوف کی فضا قائم کر رکھی ہے، لاہور کا نوجوان حسیب بٹ کورون ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مرض کا مقابلہ کیا کرتا اسے
اپنے دوستوں، ساتھیوں اور اہل خانہ کے رویے سے قبل از وقت مارڈالا۔ تفصیلات کے مطابق حبیب بٹ دھرم پورہ مین بازار میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی شاپ کے مالک تھا ۔ اسے سانس کی بیماری تھی۔ کورونا کے خدشہ کے پیش نظراس نے خود ہی بطور احتیاط لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جس کے پازیٹو ہونے کی رپورٹ منگل کے روز ملی۔ ابھی وہ ہسپتال جانے کی مشاورت کر رہا تھاکہ ان یہ خبر تیزی سے پھیل گئی۔ اس کی مارکیٹ کےدکاندار دکانیں بند کر کے بھاگنا شروع ہو گئے۔ کچھ اسی طرح کی صورتحالاس کے گھر واقع کھٹیک منڈی دھرم پورہ کے پڑوسیوں اور رشتہ داروں داروں سے کی طرف سے بھی سامنے آئی۔جس سے اس کا خوف خطرناک حد تک بڑھ گیا۔اس دوران ریسکیو ٹیمیں اسےہسپتال لے جانے کے لیے آئیں تو خوف کے شکار حبیب بٹ نے فوری طور پر وہاں سے بھاگنے میں عافیت سمجھی۔ علاقہ پولیس نے ان کے اہل خانہ کو مریض فوری طور پیش کرنے کی روایتی انداز میں دھمکیاں دیں ۔ نصف شب کے بعد حبیب چھپتا چھپاتا اپنے گھر پہنچا تو فیملی نے اسے گھر کی چوتھی منزل پر واقع ایک کمرہ میں چھپا دیا۔ خوفزدہ حسیب بٹ بدھ کی صبح سورج کی پو پھٹتے ہی اگلی دنیا کو رخصت ہو گیا۔ موت کے بعد اس کی لاش کے پاس بشمول ان کی فیملی کے کوئی بھی نہ جا رہا تھا۔کئی گھنٹوں بعد ریسکیو ٹیم نے آ کر کرین سے متوفی کی لاش اتاری بعد ازاں پولیس کی تحویل میں دس سے کم لوگوں کے ساتھ اس کی نماز جنازہ و تجہیز و تکفین انجام دی گئی۔ حبیب بٹ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں