چترال کے معروف تاجر صاد ق امین کاپشاور کے ہسپتال میں انتقال

چترال(گل حماد فاروقی)چترال کے معروف تاجر صاد ق امین کاپشاور کے ہسپتال میں انتقال,چترال سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر، سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو رکن اور پشاور میں اسلام آباد (چترالی) بازار کے سابق صدر صادق امین پشاور کے ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کے قریبی عزیز پیر مختار علی شاہ نے پشاور

کے اسی ہسپتال سے اپنے ویڈیو پیغام میں میڈیا کو بتایا کہ صادق امین کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ صاد ق امین کا لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جائے اگر انہیں کرونا وائریس کی بیماری لاحق ہوئی تھی اور اس میں اثرات ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر بغیر ٹیسٹ اور تحقیق کو عام مریض کو کورونا کے کیس میں ڈالنا بے انصافی ہے اور صادق امین اس طرح بے قدری سے سپرد خاک کیا جائے گا۔دریں اثناء پیر مختار سے ہمارے نمائندے کا رابطہ ہوا جنہوں نے بتایا ہسپتال عملہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد یہ طے پایا گیا ہےکہ صاد ق امین کا دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا اور اس کا رزلٹ جمعرات کے دن لیبارٹری سے موصول ہوگا۔ اگر ٹیسٹ نیگٹیو آیا تو پھر صاد ق امین کو باعزت طریقے سے چترال لاکر اپنے آبائی گاؤں میں نمازجنازہ پڑھنے کے بعد سپر د خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ صادق امین نہایت پرحلوص اور خدمت گار انسان تھے وہ ہمیشہ چترال اور چترالیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھایا کرتے تھے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close