جہلم پولیس کی کارروائیاں، پتنگیں، چرس اور شراب برآمد

جہلم(طارق مجید کھوکھر)اے ایس آئی محمد بلال تھانہ سٹی نے دوران گشت 2 ملزمان ۔قدیر خان ولد مطلوب حسین سکنہ کھاریاں ضلع گجرات۔شاہزیب ولد شاہد خان سکنہ چتن سے پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی ساجد محمود تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم حنان زیب ولد غلام حسین سکنہ مشین محلہ نمبر 3جہلم

سے پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس آئی عامر حسین تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت ملزم تصور حسین ولد منور حسین سکنہ افغان آباد دینہ سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی مسعود احمد تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت ملزم شہباز احمد ولد شمشیر علی سکنہ بھرٹہ دینہ سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی مطلوب حسین تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم محمد دانیال ولد محمد جہانگیر احمد سکنہ محلہ شیخاں دینہ سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی افتخار افضل تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم سعید اشرف ولد محمد اشرف سکنہ طور سے شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close