راولپنڈی، اسلام آباد، 24گھنٹے میں 4گاڑیاں 8موٹرسائیکل چوری، لاکھوں کی ڈکیتیاں، پولیس بہت مصروف ہے

راولپنڈی،اسلام آباد(پی این آئی)راولپنڈی، اسلام آباد، 24 گھنٹے میں 4 گاڑیاں 8 موٹر سائیکل چوری، لاکھوں کی ڈکیتیاں، پولیس بہت مصروف ہے، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں، 8موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ،مویشیوں،موبائل فونزاورنقدی وغیرہ سے

محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی کو محمد فیضان نے بتایا کہ گھر جا رہا تھا کہ کمیٹی چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔ تھانہ وارث خان کو علی اصغر نے بتایا کہ گلاس فیکٹری چوک میں فروٹ خریدنے کھڑا تھا کہ نامعلوم چور میرا موبائل فون لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد زنیرنے بتایا کہ دہی لے کر آرہا تھا کہ اچانک 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو نوید نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔تھانہ صادق آبادکو عبدالرزاق نے بتایاکہ حاجی چوک میں گاڑی سے نیچے اترا تو میری گاڑی سے میرا موبائل فون 2 چور چور ی کر کے لے گئے ۔ تھانہ صادق آبادکو مجاہد حسین نے بتایا کہ ہارون چوک میں میاں جی رئیس کے نام سے دکان کر تا ہوں دکان بند کر کے گھر گیا صبح آیا تو شٹر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے پڑتال کرنے پر غلے سے 5ہزار روپے ، 6ڈنڈے سگریٹ ، 6کارٹن گھی ، 4کارٹن دودھ غائب تھا، جوکوئی چور لے گیا ۔تھانہ ویسٹریج کو ذکاء اللہ خان نے بتایا کہ چور ہمارے زیرتعمیرماڈل فلیٹ میں سے ایل سی ڈی چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدرواہ کو محمد عثمان نے بتایا کہ سائیٹ ٹاور نمبر1372کا سپروائزرہوں جاویدچوکیدار افطاری کر نے گیا تواس دوران 3بیٹریاں مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری ہوگئیں۔تھانہ جاتلی کو محمد مسکین نے بتایا کہ میری گائے مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چورلے گئے۔تھانہ کہوٹہ کومجتبی علی نے بتایا کہ آڑی سیداں سی این جی پٹرول پمپ کے پاس قریشی آٹوز کے نام سے ٹریکٹر اور گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی میری دکان کے تالے توڑکر چور موبل آئل کے گیلن اور ٹریکٹر کے سپیئر پارٹس مالیتی 97ہزار روپے ، 5000 روپے کیش اور گھڑی چوری کرکے لے گئے۔تھانہ کلرسیداں کو حق نواز نے بتایاکہ تین مویشی نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔ دریں اثناء تھا نہ آبپا رہ کے علا قے جی سیون ٹو میں صفیع اللہ کے گھر سےلاکھوں روپے مالیت کے طلا ئی زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی،تھا نہ کورال کے علا قے کیا نی ٹا ون میں امبر وزیر کیانی کی گا ڑی سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ،نقدی اور آئی ڈی کارڈ چوری کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close