کراچی(پی این آئی)رمضان میں کراچی میں سٹریٹ کرائم زوروں پر، 9 دنوں میں 220 موبائل فون چھین لئے گئے،شہر میں لاک ڈاون اور رمضان کے دوران بھی پولیس اسٹریٹ کرمنلز کو لگام ڈالنے میں کامیاب نہ ہو سکی، ماہ رمضان کے 9 دنوں میں 220شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے، جنوری سے تین مئی تک
گاڑیاں، چھینے اور چوری کی 542 وارداتیں ریکارڈ ہوئیں، ماہ رمضان میں گاڑیاں چوری اور چھینے کی 18 وارداتیں ہوئیں، یکم جنوری سے 3مئی تک 5951شہری سے موبائل فون چھینے گئے،گزشتہ سال کے مقابلے موبائل چھینے کی شرح میں 10.45فیصد اضافہ ہوا، رواں سال موٹرسائیکل چوری اور چھینے کی 10ہزار 315 وارداتیں ہوئی ہیں،موٹرسائیکل چوری اور چھینے کی وارداتوں میں 16.5فیصد اضافہ ہوا، ماہ رمضان میں 512شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے۔……….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں