کراچی (پی این آئی)کراچی میں یکم جنوری سے 3 مئی تک 5951 موبائل فون، 542 گاڑیاں، 10 ہزار 315 موٹر سائیکل چھینے گئے، رواں سال کے 4 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کےمطابق یکم جنوری سے 3 مئی تک شہریوں سے 5951 موبائل
فون چھیننے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 10.45 فیصد اضافہ ہے۔پولیس کے مطابق جنوری سے مئی تک گاڑیاں چھیننے اور چوری کی 542 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ رواں سال موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی 10 ہزار 315 وارداتیں ہوئی ہیں اور اس طرح موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں 16.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ماہ رمضان میں 512 شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے اور رمضان کے 9 دنوں میں شہریوں سے 220 موبائل فون چھینے گئے جب کہ رمضان میں گاڑیاں چوری اور چھیننے کی 18 وارداتیں ہوئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں