لاک ڈاؤن میں شہری گھروں میں بند، ڈاکو آزاد ہو گئے،بائیک چوری، دکانوں میں لوٹ مار جاری، سی سی ٹی وی فوٹیج آ گئی

کراچی (پی این آئی)لاک ڈاؤن میں شہری گھروں میں بند، ڈاکو آزاد ہو گئے، بائیک چوری، دکانوں میں لوٹ مار جاری، سی سی ٹی وی ٖفوٹیج آ گئی،کراچی میں لاک ڈاؤن اور جگہ جگہ ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکو آزاد ہیں، مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں ہیں۔کراچی میں مکمل لاک

ڈاؤن اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکو شہریوں کو لوٹنے سے باز نہیں آئے.گزشتہ روز ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ملیر کے علاقے میں ڈاکو نے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل مہارت سے چوری کی اور فرار ہوگیا ، جبکہ صفورہ چورنگی رم جم ٹاور کے قریب جنرل اسٹور کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4 مسلح ڈاکوؤں کو اسٹور کے اندر داخل اور لوٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ڈاکوؤں میں ایک نے ہیلمٹ جبکہ 3 نے ماسک سے چہرا چھپایا ہوا تھا۔واضح رہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close