پولیس کی کارروائی میں پتنگیں، ڈوریں، اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

جہلم(طارق مجید کھوکھر)اے ایس آئی شاہدامجدانچارج پولیس چوکی کینٹ نے دوران گشت ملزم ارسلان فیصل ولد احسان الہیٰ سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے پتنگیں معہ ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی، ایس ایچ او محمد عمران تھانہ سول لائن نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم حیدر علی ولد منظور حسن سکنہ ساحل کالونی جہلم سے پسٹل معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی انصر اقبال تھانہ لَلہ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم صاحب خان ولد حاکم خان سکنہ لِلہ ہندوانہ سے بندوق معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی طالب حسین تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم محمد احسان ولد محمد ایوب سکنہ محلہ کوٹ کلاں پنڈدادنخان سے شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اے ایس آئی حسن رضا تھانہ صدر نے دوران گشت ملزم مبشر سعید نائب ولد محمد نائب سکنہ کنتریلہ جہلم کو بحالت نشہ گرفتار کر کے بعد از نتیجہ ڈاکٹری مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close