ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سگے بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کی لرزہ خیز واردات سگے بیٹے اور بھتیجی نے مل کرماں کاگلا دبانے کا اعتراف کر لیا، ملزمان گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پی این آئی) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سگے بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کی لرزہ خیز وارداتسگے بیٹے اور بھتیجی نے مل کرماں کاگلا دبانے کا اعتراف کر لیا، ملزمان گرفتار۔تھانہ سٹی پولیس نے دس روز قتل ہونے والی عورت کے اندھے قتل کا سراغ لگا کرمقتولہ کے سگے بیٹے اور بھتیجی کو

گرفتار کر لیا ہےڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں 81 اور 91 اپریل کی درمیانی شب پولیس کو 15پر کال موصول ہوئی کہ چک نمبر329ج ب چھوٹا رسالہ میں ایک عورت کا قتل ہو گیا ہے جس پر ایس ایچ او سٹی ٹوبہ شبیر احمد ایس آئی فوری طور پر موقع پر پہنچے اسی دوران موبائل کرائم سین یونٹ نے بھی موقع سے شواہد اکھٹے کیے ۔ایس ایچ او سٹی ٹوبہ نے بتایا کہ ایک عورت جس کا نام نیاز بی بی عمر 50سال ہے کی نعش اس کے گھر میں پڑی ہے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے نیاز بی بی کو گلہ دبا کر قتل کردیا ہے۔ ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طو ر پر ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو معہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ شبیر احمد ایس آئی معہ جاوید اقبال ایس آئی پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی ۔پولیس ٹیم نے حالات و واقعات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔ ملزمان کی شناخت 1۔حسن بشیر ولد بشیر احمد قوم بلوچ سکنہ329ج ب جو کہ مقتولہ کا سگا بیٹاہے2۔ایمان فاطمہ دختر سرفراز احمد قوم بلوچ سکنہ329ج ب جو کہ مقتولہ کی حقیقی بھتیجی ہے کے ناموں سے ہوئی جن کو فوری طور پر گرفتار کر لیاگیا۔ جنہوں نے جرم تسلیم کیا اور مزید انکشاف کیا کہ وقوعہ کی رات ہم دونوں ایک ہی چارپائی پر تھے کہ ایمان فاطمہ کی چوڑیاں کھنکنے کی آواز سن کر مقتولہ نیاز بی بی بیدار ہو گئی اس نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور ایمان فاطمہ کے والدین کو بتانے کی دھمکی دی جس پر دونوں نے مل کر نیاز بی بی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور وقوعہ کو واردات کا رنگ دینے کے لیے خود ہی کمرے کا سامان بکھیر دیا زیوارات اور رقم وغیرہ غائب کر دیے جو کہ پولیس ٹیم نے ملزمان سے برآمد کر لیے ہیں ۔ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close