ظلم کی انتہا,کراچی، شوہر اور ساس نے پیٹرول ڈال کر بہو کو آگ لگا دی، بچنا مشکل

کراچی(پی این آئی)ظلم کی انتہا کراچی، شوہر اور ساس نے پیٹرول ڈال کر بہو کو آگ لگا دی، بچنا مشکل،کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں لڑکی کو شوہر اور ساس نے مبینہ طور پر پٹرقول چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق 25 اپریل کو افطار سے قبل حمیرہ اور اس کے شوہر میں معمولی تکرار ہوئی تو ولی

محمد موٹرسائیکل سے پٹررول نکال کر لایا اور حمیرہ کو گھسیٹتا ہوا باورچی خانے میں لے گیا جہاں پر اس کی ساس کے کہنے پر حمیرہ کو آگ لگا دی۔متاثرہ لڑکی کے والد غلام ربانی کو تمام کہانی واقعہ کی عینی شاہد اس کی بیٹی عارفہ نے بتائی جوکہ ولی محمد کے بھائی نادر کی بیوی ہے۔عارفہ کے مطابق اس کی ساس نے اسے کمرے میں بند کر کے باندھ دیا تھا، غلام ربانی کو بیٹی کے جلنے کی اطلاع ملی تو وہ سول اسپتال کے برنس وارڈ پہنچا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ حمیرہ کا جسم 90 فیصد تک جل چکا ہے۔واقعہ کا مقدمہ پولیس نے شاہ لطیف تھانے میں درج کر کے حمیرہ کی ساس کو گرفتار کر لیا ہے تاہم شوہر ولی محمد تاحال مفرور ہے۔حمیرہ کو ولی محمد سے شادی کیے ہوئے 3سال ہو گئے تھے لیکن ان کی اولاد کوئی نہیں تھی۔متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق ساس کی وجہ سے حمیرہ کا شوہر سے آئے روز جھگڑا ہوتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close