کھلے سمندر میں بڑی کارروائی، 14 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس اور آئس ہیروئین برآمد

کراچی(پی این آئی)کھلے سمندر میں بڑی کارروائی، 14 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس اور آئس ہیروئین برآمد،پاکستانی میری ٹائم ایجنسی (ایم ایس اے) اور پاکستان کسٹم نے کھلے سمندر میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 14 ارب روپے سے زائد کی منشیات بر آمد کر لی۔

ڈپٹی کلیکٹر جواد احمد کے مطابق 26 اپریل کو پاکستان میری ٹائم ایجنسی (ایم ایس اے) اور پاکستان کسٹم کی جانب سے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار جبکہ سمندر سے 2 کشتیوں کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔ڈپٹی کلیکٹر جواد احمد کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں منشیات برآمد ہوئی ہے اور منشیات کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں ساڑھے14ارب روپے سےزائد ہے ، یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ڈپٹی کلیکٹر جواد احمد کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی منشیات میں 2 ہزار 410 کلو چرس، 181 کلو آئس کرسٹل اور 133 کلو براؤن کرسٹل شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں