جہلم (طارق مجید کھوکھر) تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی چیکنگ کے دوران دکانوں،ڈیپارٹمنٹل سٹورز کا معائنہ کیااور سول لائنز پر واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور پر چینی مہنگے داموں فروخت کرنے پر منیجر کو گرفتار کرلیا اس کے علاوہ شیر احمد،زاہد اسلم اور اطہر شاہ کو وارننگ جبکہ
محمد ارشد اور شیخ اسامہ ٹریڈرز، محمد عارف کی دکانیں سیل کردی گئیں ۔ المکہ جنرل سٹور و بیکرز جی ٹی روڈ کالاگجراں کی اوپر والی منزل کراکری کا سامان اور جنرل سٹور تھا اور نیچے بیکری تھی جس پر اوپر والی منزل جس میں کاروبار ہورہا تھا اس کو اے ڈی سی جی سید نذارت علی نے فوری طور پر سیل کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے خلاف ورزی کرنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔اے ڈی سی جی سید نذارت علی،اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد اور تحصیلدار محمد منیر خان نے جی ٹی روڈ پر واقع یو مارٹ کا دورہ کیا۔ یو مارٹ کے مالکان کو صرف گروسری شاپ کھولنے کی اجازت تھی لیکن انہوں نے پورا یو مارٹ کھول کر اپنا کاروبار جاری رکھا ہوا تھا اس لیے اسے اس کو سیل کروا دیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں