سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن، 180شہری حوالات پہنچا دئیے گئے

کراچی(پی این آئی)سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن، 180 شہری حوالات پہنچا دئیے گئے،ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر سے 180 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 50 مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔کراچی سے متعلق بات

کرتے ہوئے ترجمان سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر صرف کراچی میں 96 افراد گرفتار ہوئے ہیں اور 35 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈبل سواری پر پاپندی برقرار ہے جبکہ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 291 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ 37 روز کے دوران کراچی میں ایک ہزار 872 مقدمات درج ہوئے ہیں، 5 ہزار 518 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 3 ہزار 13 ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فلاحی اداروں سمیت کسی کوبھی سڑکوں پر اجتماعی افطاری اور سحری کرانے کی اجازت نہیں ہے۔اس کے علاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک پکے ہوئےکھانوں کی ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close