پولیس مقابلہ یا قتل؟ لاہور کی سی آئی اے پولیس نے حراست سے فرار ہونے والا ملزم مار دیا

لاہور(پی این آئی)پولیس مقابلہ یا قتل؟ لاہور کی سی آئی اے پولیس نے حراست سے فرار ہونے والا ملزم مار دیا،سی آئی اے لاہور پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم 4گھنٹے بعد مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ملزم نے سرکاری پستول چھین کر 2 اہلکاروں سمیت چار افراد کو زخمی کیا تھا۔پولیس کے مطابق قتل اور

اقدام قتل کا ملزم آصف صدیق سی آئی اے غازی آباد پولیس کی حراست میں تھا۔ اس نے ایک اہلکار سے پستول چھینا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر اصغر، ریاض، سعید اور علی رضا زخمی ہو گئے، جبکہ ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اسے پکڑنے کے لئے کوشش کی تو اس نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم آصف صدیق مارا گیا۔ ملزم قتل کے سنگین مقدمات میں زیر حراست تھا۔…………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں