جواں سال لڑکے کو خود کشی تک لے جانے والا ملزم قانون کی گرفت میں، پو چھ گچھ شروع

سوات(پی این آئی)سیدو شریف میں جواں سال لڑکے کو تنگ کرکے خودکشی پر مجبور کرنے والے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا،ملزم نوجوان کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہے،سیدو پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،اج مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا،گزشتہ روز

ایس ڈی پی او سیدو شریف محمد اسحاق خان نے سیدو شریف کے علاقے برکلے میں نوجوان فیصل خان کو تنگ اور بلیک میل کرنے اور انہیں خود کشی پر مجبور کرنے والے ملزم گوہر رحمن ولد سید رحمن سکنہ برکلے سیدو شریف کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 19 اپریل کو سیدو شریف کے علاقے بر کلے میں نوجوان فیصل خان نے خودکشی کی جس کی ابتدائی رپورٹ انکے والد ابراہیم نے مقامی پولیس سٹیشن میں درج کرلی،جس پر ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے ایس ڈی ایف او سیدو سرکل محمد اسحاق خان کو کاروائی کی ہدایت کی اور 174 ض ف میں باقاعدہ انکوائری کااغاز کیا گیا،دوران تفتیش ملزم گوہر رحمن کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کئے گئے جس پر گزشتہ روز انکے والد ابراہیم نے باقاعدہ دعویداری کی اور ایس ڈی پی او سیدو سرکل محمد اسحاق خان نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم گوہر رحمن کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close