کراچی میں قانون اندھا ہو گیا، باوردی اہلکار کی گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں قانون اندھا ہو گیا، باوردی اہلکار کی گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی۔۔ جمشید کوارٹرز تھانے کے باوردی اہلکار نے تین ہٹی کے قریب خاتون سے اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس

کر زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں جمشید کوارٹرز تھاتے میں درج کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ اہلکار حسنین باوردی ہوکر گھر میں گھسا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب میرا شوہر گھر پہنچا تو اہلکار نے اس کو شیشے کی پلٰیٹ دے ماری جو میرے سر پہ لگی اور میں زخمی ہو گئی۔ متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ‎میرا شوہر مجھے اسپتال لایا تو اہلکار حسنین بھی وہاں پہنچ گیا اور مجھے زبردستی تھانے لے آیا۔ان کا کہنا تھا کہ تھانے میں ڈیوٹی آفیسر رشید نے میرے شوہر کو فون کر کے ڈرایا دھمکایا اور اہلکار حسنین اور رشید نے میرے شوہر پر تشدد کیا اور ان سے مجھے طلاق دینے کا بھی کہا۔خاتون کا کہنا تھا کہ زیادتی کرنے والے اہلکار ‎حسنین کا کہنا ہے پورا جمشید کوارٹرز تھانہ اس کے ساتھ ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکار حسنین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close