لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی

جہلم(طار ق مجید کھوکھر) جہلم شہر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں، جبکہ مجموعی طور پر چاروں تحصیلوں میں سینکڑوں مقامات پر چیکنگ کی جاری ہے۔جہلم میں اسسٹنٹ کمشنرذوالفقار احمد کی

نگرانی میں تحصیلدار جہلم منیر احمد خان نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے زاہد بوٹ شاپ اور الناصر کلیکشن لیڈیز اینڈ جینٹس دو دوکانوں کو سیل کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران 122 سے زائد ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں اور سینکڑوں دوکانداروں کو کو خراست میں لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ایڈمنسٹریٹرز/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور دیگر متعلقہ افسران کو کارروایوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہےاور کہا ہے کہ اس موذی مرض کو کنٹرول کرنے میں عوام الناس حکومت کا ساتھ دیں، اور دوکاندار حضرات ایس او پیز کے مطابق کام کریں ورنہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لی جائے گی اور اس ضمن میں ہر گز کسی کو رعایت نہیں دی جا سکتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close