الخدمت فاؤنڈیشن جہلم، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے

جہلم(طار ق مجید کھوکھر) کوروناوائرس سے نمازیوں کے تحفظ کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن نے تھانوں کے علاوہ عبادتگاہوں جن میں مساجد، اورگرجا گھر شامل ہیں جراثیم کش سپرے کیا گیا، یہ سپرے دو ٹیموں نے کیا جن کی نگرانی راجہ ندیم احمد اور صفدر بابر نے کی جبکہ ویسٹ کالونی اور اس کے نواحی علاقوں کی 13

مساجد اور گرجا گھروں میں سپرے کا کام مکمل کیاگیا اسی طرح صفدر بابر اور دیگر رضاکاروں نے کالاگجراں کی مساجد اور پولیس چوکی میں بھی سپرے کیا جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری میر شبیر احمد اور چوہدری کامران اختر محمد عثمان بٹ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کو ریسکیو 1122 کے سٹاف کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دو باڈی کٹس 15-N99 ماسکس اور سو ڈسپوزل ماسک دیئے جس پر ڈاکٹر فیصل محمود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے انہیں اس اچھے اقدام پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close