گوجرانوالہ (پی این آئی) لاک ڈاؤن کے باعث نو مولودزندگی کی بازی ہار گیا،شہریوں کا حکام بالا سے مطالبہ۔تھانہ سٹی پولیس کے ظالمانہ رویے کے باعث نو مولودزندگی کی بازی ہار گیا۔محلہ محمد نگر کا رہائشی ساغر علی تین گھنٹے کے نومولود بچے کی طبیعت خراب ہونے پر بھائی کیساتھ ہسپتال روانہ ہوا جسے اوررہیڈ برج
کے قریب پولیس اہلکاروں نے ڈبل سواری پر روک لیا، ساغر نے اپنی مجبوری سے آگاہ کیا لیکن پولیس اہلکاروں نے کہا کہ ہم خود ڈاکٹر ہیں اور انہیں زبردستی پولیس وین میں ڈال کرپورے شہر کا چکر لگوا یا اورتھانہ سٹی لیجا کر نومولود بچے سمیت حوالات میں بند کر دیا۔ساغر نے منت سماجت کی مگر پولیس ملازمین مذاق اڑاتے رہے، ساغر علی نے اپنے گھر فون کر کے اپنی بیوی اور دوسرے بھائی کو بلایا اور وہ بچے کو ہسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ بر وقت آکسیجن نہ ملنے سے بچہ جاں بحق ہو چکا ہے جس پر گھر میں گہرام مچ گیا تھانہ سٹی میں لوگوں کے احتجاج پر ساغر علی کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اقدام میں ملوث پولیس ملازمین کو قرار واقعی سزا دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں