جہلم پولیس کی کارروائیاں جاری، متعدد ملزمان گرفتار، مقدمات درج

جہلم(طارق مجید کھوکھر) سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگرایس ڈی پی اوسٹی سرکل اورایس ڈی پی او صدر سر کل کی زیر نگرانی ضلع ہذا کے تھانہ جات نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے والے14کس ملزمان۔شہاب الدین ولد اللہ دتہ سکنہ بلال ٹاؤن جہلم۔محمد صدیق ولد

محمد اکبر سکنہ پیرا غیب جہلم۔زاہد لطیف ولد محمد لطیف۔فیضان رسول ولد محمد بشیر سکنائے جادہ جہلم۔ہارون شریف ولد محمد شریف سکنہ ڈھوک جمعہ جہلم۔محسن خالق ولد محمد خالق سکنہ کرمپٹ مارکیٹ مشین محلہ نمبر 3جہلم۔محمد حمزہ ولد محمد مقصود۔محمد دلاور ولد چوہدری رفیع سکنائے جادہ جہلم۔محمد فیصل ولد عبدالشکور سکنہ ملاح محلہ۔قاسم علی ولد محمد ریاض سکنہ باغ محلہ جہلم۔۔شیخ مجید ولد شیخ نذیر احمد سکنہ جہلم کینٹ۔محمد بوٹا ولد محمد عظیم سکنہ مہتہ لوسر دینہ۔سجیل الرحمان ولد اللہ دین سکنہ شمالی محلہ جہلم۔محمد حبیب ولد عبدالسمیع سکنہ باغ محلہ جہلم کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔۔ایس آئی ساجد محمود تھانہ نے دوران گشت2 ملزمان1۔دھاب ارشد ولد محمد ارشد۔جبران ظفر ولد ظفر اقبال سکنائے جی ٹی روڈ کھاریاں سے متعدد تعداد میں پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی مناظر حسین تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزم کامران گلزار ولد گلزار حسین سکنہ شاداب روڈ جہلم سے متعدد تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی طارق محمود تھانہ صدر نے دوران گشت ملزم شاہد اقبال ولد محمد اقبال سکنہ بلال ٹاؤن جہلم سے متعدد تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی حامد خان تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم عامر مسیح ولد الطاف مسیح سکنہ سکنہ مشین محلہ جہلم سے پسٹل اور روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی طالب حسین تھانہ پنڈدادنخان نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم خالد محمود ولد بڈھا خان سے پسٹل،پمپ ایکشن،کارتوس اور روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد اشفاق تھانہ ڈومیلی نے دوران گشت ملزم عامر شہزاد ولد محمد شفیع سکنہ دیال سوہاوہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی محمد الطاف تھانہ ڈومیلی نے دوران گشت ملزم محمد ارشد ولد محمد اشرف سکنہ دائیوال سوہاوہ سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد سجاد تھانہ ڈومیلی نے دوران گشت ملزم نصرت محمود عرف کلاڑی ولد محمد رزاق سکنہ ڈھوک کلاڑی سوہاوہ سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد بلال تھانہ سٹی نے دوران گشت 2 ملزمان1۔سجاد علی ولد غازی صلاح الدین2۔زین العابدین ولد محمد عابد سکنائے مشین محلہ نمبر 3جہلم سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close