بند شٹر میں دوکاندار کپڑے بیچتے پکڑے گئے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے

جہلم(طارق مجید کھوکھر) تحصیلدار جہلم منیر خان نے پولیس کے ہمراہ مین بازار جہلم میں واقع عبدلرزاق کلاتھ ہاؤس پر چھاپا مارا جہاں بند شٹر میں دوکاندار کپڑے بیچ رہے تھے اور اس موقع پر گاہک بھی موجود تھے۔ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تحصیلدار جہلم نے موقع پر دوکان کو سیل کر دیا۔ مزید چیکنگ کے

دوران انہوں نے بڑے میاں سوئٹس، امین تکہ اور حیات دوا خانہ پر حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی مرتب کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بڑے میاں سویٹس، امین تکہ اور حیات دوا خانہ کو بھی سیل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقارنے بتایا ہے کہ آج تحصیل میں 26000 روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ نے بھی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کریانہ کی دوکان مالک اوقات کار کی خلاف ورزی میں ملوث تھا اسکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوکان کو سیل کیا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close