سِول ڈیفنس جہلم کے کورونا رضاکاروں کے لئے رضاکار شاپ کا انعقاد

جہلم(طارق مجید کھوکھر) سِول ڈیفنس جہلم کے کورونا رضاکاروں کے لئے رضاکار شاپ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کا دفتر سِول ڈیفنس جہلم میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔  اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ تنظیمِ شہری دفاع کے کورونا رضاکاران کورونا

وباء کے خلاف پہلے دن سے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان لوگوں کے لئے راشن پیکٹس کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ یہ لوگ مزید جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں اجتماعی سحری و افطاری اور تراویح  کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کروانے کے لئے بھی کورونا رضاکاران کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی اور ڈی او سوشل ویلفیئر توقیر حیدر موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close